اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 10 نکاتی ایجنڈہ پیش کردیا۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ وبا کے خاتمے تک کم آمدن اور غریب ممالک کے قرض معطل کیے جائیں، پسماندہ ملکوں کے قرضے معاف کیے جائیں اور ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے۔وزیراعظم کاکہنا تھاکہ 500 ارب ڈالر کا خصوصی فنڈ مختص کیا جائے، کم ترقی پذیر ملکوں کے لیے رعایتی قرضوں کی سہولت دی جائے اور کم شرح پر قلیل مدتی قرضے فراہم کیے جائیں جب کہ ترقی میں معاونت سے متعلق وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے, انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سالانہ 15 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے۔عمران خان نے ترقی پذیر ملکوں میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے سالانہ 100 ارب ڈالر کا ہدف یقینی بنانے اورترقی پذیر ملکوں سے رقم کا غیر قانونی انخلا روکنے کےلیے فوری اقدامات کرنےکی تجویز بھی دی۔وزیراعظم نےکہاکہ بدعنوان سیاست دانوں اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹ ہوئی دولت واپس کی جائے۔
وزیر اعظم نے کورونا سے نمٹنے کیلیے 10 نکاتی ایجنڈہ پیش کردیا
Related Posts:
حریم شاہ اور صندل خٹک پر چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک اورحریم شاہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نعیم ک… Read More
اب 2021 میں یہ بڑی فلمیں دیکھنے کیلئے آپ کو سنیما جانے کی ضرورت نہیںکورونا کی عالمی وبا کے دوران ہالی ووڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو وارنر برادرز پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں ریلیز ہونے والی ان کی تمام فلمیں ایک ہی وقت … Read More
کرکٹر رضا حسن کو کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا گیاپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ناردرن سیکنڈ الیون کے کھلاڑی رضا حسن کو کورونا وائرس پروٹوکولز یعنی بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی … Read More
بابر اعظم اور فیملی حامیزہ کو ہراساں نہ کرے، عدالت لاہور کی سیشن کورٹ نےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کی فیملی کو حامیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیش… Read More
منافقت پر کسی کی ہاں میں ہاں نہ ملائیں، انعم ملک گزشتہ دنوں دین اسلام کی خاطر ہمیشہ کے لیے ماڈلنگ چھوڑنے والی انعم ملک نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منا… Read More
0 Comments:
Post a Comment