موٹروے پردھند کے باعث 15 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی

  

شیخوپورہ(آئی ا ین پی ) شیخوپورہ موٹروے پر فیض پور انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث 15 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ جمعہ کی صبح موٹروے پر شدید دھند باعث 15 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثہ فیض پور انٹر چینج کے قریب پیش آیا، حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں پولیس وین اور مسافر کوچز بھی شامل ہیں۔ حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

0 Comments:

Post a Comment