’ارطغرل‘ کی اہلیہ شوہر کے نقش قدم پر چل پڑیں

 

’ارطغرل‘ کی اہلیہ شوہر کے نقش قدم پر چل پڑیں

ترک ڈراما سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار آنگین التان کی اہلیہ اپنی سالگرہ کے دن پر شوہر کے نقش قدم پر چل پڑیں۔ 

اپنی 32ویں سالگرہ مناتے ہوئے آنگین التان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلار نے اپنے شوہر جیسا پیغام مداحوں کو دیا۔ 

انھوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے لیے تحفہ تحائف خریدنے کے بجائے آٹیزم سے متاثرہ بچوں کی تعلیم میں ان کی معاونت کریں۔ 

اپنی ایک خوبصورت تصویئر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ آج میری سالگرہ ہے، آٹیزم کے شکار بچوں کی تعلیم میں ان کی مدد کے لیے آج کا دن اچھا ہے

0 Comments:

Post a Comment