ٹیلر سوئفٹ ہالی ووڈ کی امیر ترین سیلیبرٹی

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے ہر سال جولائی کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی 100 سیلیبرٹیز کی رینکنگ جاری کی جاتی ہے۔ رواں سال فوربز کی جانب سے اس سلسلے میں 21ویں رینکنگ جاری کی گئی، جس میں پوپ اسٹار اوراسٹائل آئیکون ٹیلر سوئفٹ کا نام ایک بار پھر سب سے نمایاں ہے۔ اس سے قبل 2016ء میں جاری کی گئی سب سے زیادہ آمدنی والی سیلیبرٹیز کی رینکنگ میں گلوکارہ کا نام سرفہرست آیا تھا، جس کی بنیادی وجہ 2015ء کے دوران ٹیلر کی البم’1989‘ کی پوری دنیا میں مقبولیت تھی۔ اس البم نے صرف امریکا میں 20کروڑ ڈالر جبکہ دنیا بھر سے 25کروڑ ڈالر کمائے ۔ دنیا بھر میں اس البم کی 90لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر میک اَپ اور کاسمیٹک انڈسٹری کا بڑا نام کائلی جینر براجمان ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر امریکی گلوکار اور فیشن ڈیزائنر کینے ویسٹ موجود ہیں۔ اس فہرست میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ ٹین سیلیبرٹیزکے اگلے درجوں میں ساتویں نمبر پر برازیلین فٹبالر نیمار(105ملین ڈالر)، آٹھویں نمبر پر امریکن راک بینڈ دی ایگل(100ملین ڈالر)، نویں پر امریکن ٹی وی پرسنالٹی اور سائیکولوجسٹ ڈاکٹر فل ایم سی گرو(95ملین ڈالر) اور دسویں نمبر پرمیکسیکو کے پروفیشنل باکسر کینیلوالوارز (94ملین ڈالر) موجود ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ ہالی ووڈ کی امیر ترین سیلیبرٹی

ٹیلر سوئفٹ

185ملین ڈالر

ٹیلر سوئفٹ ہالی ووڈ کی امیر ترین سیلیبرٹی

فوربز کی جانب سے جاری رینکنگ میں ٹیلر سوئفٹ کانام 185ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ دیگر تمام سیلیبرٹیز میں سرفہرست ہے۔ فوربز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2018ء کے دوران گلوکارہ کی آمدنی میں 131فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے تحت گزشتہ برس گلوکارہ نے 8ملین ڈالر کمائے۔اس آمدنی کا بڑا حصہ’’ریپیوٹیشن اسٹیڈیم ٹور‘‘سے آیا۔ گزشتہ برس پوپ گلوکارہ نے ریپیوٹیشن اسٹیڈیم ٹور کے تحت مئی سے نومبر کے دوران منعقد کیے جانے والے 53کنسرٹس میں شرکت کی۔ اس دوران لائیو اسٹریمنگ رائٹس بھی محدود کمپنیوں کو حاصل تھے ۔ ان کنسرٹس کی کامیابی کے باعث گلوکارہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔

جنگ نیوز

کائلی جینر

170ملین ڈالر

فہرست میں دوسرا نام کاسمیٹک دنیا کی مشہور ترین شخصیت 21سالہ کائلی جینر کا ہے، جو 170ملین امریکی ڈالر کی آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کائلی جینر کو یہ اعزاز ان کے ابھرتے ہوئے کاسمیٹکس کاروبار کی بنیاد پر حاصل ہوا، جس کا آغاز انھوں نے 2015ءمیں 29ڈالر کی لپ کٹ کے ذریعے کیا تھا، تاہم 2018ء میں ان کی کمپنی نے تقریباً 360ملین ڈالر مالیت کی مصنوعات فروخت کیں۔ واضح رہے کہ کائلی کو رواں برس فوربز کی جانب سے دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ بلینئر خاتون بھی قرار دیا گیا ہے۔

جنگ نیوز

کینے ویسٹ

150ملین ڈالر

فہرست میں تیسرے نمبر پر امریکن گلوکار، ریپر، سانگ رائٹر، انٹرپرینیور اور فیشن ڈیزائنر کینے ویسٹ150ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ موجود ہیں۔ ویسٹ کی آمدنی کا بڑا حصہ اسنیکرز (جرمن کمپنی کی شراکت دار ی ) سے ہونے والی آمدنی پر مشتمل ہے۔ یہ کمپنی مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی15فیصد بچت سے بکنگ کا آغاز کردیتی ہے۔ کینے ویسٹ 21بارگریمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور وہ بیسٹ سیلنگ میوزک آرٹسٹ بھی کہلاتے ہیں، جن کے دنیا بھر میں 140ملین سے زائد ریکارڈز فروخت ہوئے۔ کینے ویسٹ امریکی ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین کے شوہر ہیں۔ 

جنگ نیوز

لیونل میسی

127ملین ڈالر

ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔2003ء میں ہسپانوی کلب بارسلونا سے آغاز کے بعد میسی نے اپنے کُل687میچز میں 603گولز اسکو رکیے، اس دوران33کلب ٹائٹل بھی حاصل کیے۔ انہیں فیفا ایوارڈ میں 5مرتبہ بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا جاچکا ہے۔ ان کا بارسلونا کے ساتھ حالیہ معاہدہ2020-21تک ہے۔ معاہدہ کے تحت بارسلونا کلب لیونل میسی کو سالانہ 80ملین ڈالر دیتا ہے۔ فٹبال سے کمائی کے علاوہ لیونل میسی کا جرمن کمپنی کے ساتھ کیا گیا معاہدہ بھی ان کی آمدنی میں اضافے کی وجہ ہے۔

0 Comments:

Post a Comment