کورونا کی عالمی وبا کے دوران ہالی ووڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو وارنر برادرز پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں ریلیز ہونے والی ان کی تمام فلمیں ایک ہی وقت پر تھیٹر اور ایچ بی او میکس پر نشر کی جائیں گی
کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں سینیما و تھیٹرز بند ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نیٹ فلکس ، ایمازون اور ایچ بی او میکس جیسے آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر منتقل ہو رہی ہے۔چنانچہ اس صورتحال میں وارنر برادرز پکچرز کی جانب سے بھی اپنی تمام فلمیں ایچ بی او میکس پر جاری کیے جانے جیسا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔وارنر برادرز کی جانب سے یہ فیصلہ رواں سال ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ٹینٹ کے ٹکٹس کی فروخت میں کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وارنر برادرز پکچرز آئندہ برس2021 میں چند بڑی فلمیں ریلیز کرے گا جن میں نئی میٹرکس ، گاڈزلا ورسز کونگ اور لِن منوئل میرنڈا "ان دا ہائیٹس" جیسی بڑی فلمیں بھی شامل ہوں گی۔
0 Comments:
Post a Comment